عہد قدیم

قسم کلام: اسم ظرف زماں

معنی

١ - پرانا زمانہ، زمانۂ ماضی، پچھلا دور، عہد پارینہ۔ "بچپن کے اندیشے اور وسوسے عہد قدیم کے آدمی کے وسوسوں اور اندیشوں سے جا ملتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، کلیات منیر نیازی، ٩٨۔ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'قدیم' لگا کر مرکب توصیفی بنا۔ اُردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "کلیات منیرنیازی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پرانا زمانہ، زمانۂ ماضی، پچھلا دور، عہد پارینہ۔ "بچپن کے اندیشے اور وسوسے عہد قدیم کے آدمی کے وسوسوں اور اندیشوں سے جا ملتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، کلیات منیر نیازی، ٩٨۔ )

جنس: مذکر